25 فروری 2013 - 20:30

پاکستان کی سپریم کورٹ نے سانحۂ کوئٹہ پر پیش کی گئی رپورٹ کو مسترد کردیا ہے۔

ابنا: ریڈیو تہران کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ نے سانحۂ کوئٹہ کے سلسلے میں پیش کی گئي رپورٹ مسترد کردی ہے۔ عدالت نے کہا ہے کہ اہل تشیع کی وارننگ کے باوجود کوئٹہ میں ان کے تحفظ کے لئے کوئي اقدامات نہیں کئے گئے، اگر حکومت نے اس سلسلے میں فی الفور اقدامات نہیں کئے تو دیگر شہروں میں بھی ایسے واقعات ہوں گے۔سانحۂ کوئٹہ سے متعلق از خود نوٹس کی سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے کہا کہ لوگوں کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔واضح رہے کہ سانحۂ کوئٹہ کے سلسلے میں بلوچستان کے ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل کی طرف سے رپورٹ پیش کی گئی تھی۔اس رپورٹ میں کہا گيا تھا کہ کوئٹہ میں ہزارہ برادری کی سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے اور ہزارہ ٹاؤن کو بلاک کر دیا گيا ہے۔